لاہور(28 اگست 2025): علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر نائجیرین مسافر کے پیٹ سے کوکین برآمد کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، اینٹی نارکوٹکس فورس نے نائجیرین مسافر کو گرفتار کر کے اسمگلر کے پیٹ سے 38 کوکین کیپسول برآمد کرلئے۔
ترجمان اے این ایف ہیڈ کوارٹر کے مطابق برآمدہ کیپسولز سے 646 گرام کوکین برآمد ہوئی، لاہور آمد پر مشتبہ مسافر کو حراست میں لیکر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کا کہان ہے کہ ملزم بذریعہ غیر ملکی پرواز، بحرین سے "بزنس ویزہ” پر لاہور پہچا تھا، ملزم کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق بیرون ممالک سے منشیات اسمگلنگ کے بڑھتے کیسز معاشرے کیلئے خطرناک ہے، غیر ملکی باشندوں بالخصوص نائجیرین اور افغان شہریوں کی منشیات اسمگلنگ کیسز میں گرفتاری تشویشناک ہے۔
اے این ایف وزارت خارجہ کے ذریعے متعلق ممالک کے ساتھ منشیات اسمگلنگ کے انسداد کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔