ویڈیو: کیریبین لیگ میں روماریو شیفرڈ کا منفرد کارنامہ، ایک گیند پر 22 رنز بنالیے

ویڈیو: کیریبین لیگ میں روماریو شیفرڈ کا منفرد کارنامہ، ایک گیند پر 22 رنز بنالیے

سینٹ لوسیا(28 اگست 2025): آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ کیریبین پریمیئر لیگ میں ایک قانونی گیند پر 22 رنز بنا کر ایک منفرد کارنامہ انجام دیا۔

آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ نے ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، گروس آئلٹ میں کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025 کے 13ویں میچ میں اوشین تھامس کی ایک قانونی گیند پر 22 رنز بنا لیے۔

گایانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرنے والے شیفرڈ نے 34 گیندوں پر 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں سات چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے، تاہم، ان کی اننگز کا سب سے دلچسپ لمحہ میچ کے 15ویں اوور میں آیا جہاں انہوں نے فاسٹ بولر اوشین تھامس کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by CPL T20 (@cplt20)

اوشین تھامس کو اوور کی تیسری گیند پانچ بار پھینکنی پڑی، بولر نے پہلے ایک نو بال کی اور پھر ایک وائیڈ گیند پھینکی، جس پر شیفرڈ نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھکا جڑ دیا، اس کے بعد اوور کی تیسری گیند پر شیفرڈ ایکسٹرا کور پر کیچ آؤٹ ہوگئے تاہم وہ نو بال قرار پائی۔

روماریو شیفرڈ نے تھامس کی ایک اور نو بال پر بھی زور دار چھکا لگایا، جس سے ڈرامہ مزید بڑھ گیا، اوشین تھامس بالآخر ایک قانونی گیند کرانے میں کامیاب ہوئے، جسے روماریو شیفرڈ نے 95 میٹر لمبا چھکا مارا، یوں ایک گیند پر 22 رنز بن گئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب تھامس نے ایک عجیب اوور کیا ہو۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) 2024 کے دوران بھی اوشین تھامس نے صرف ایک قانونی گیند پر 15 رنز دیے تھے۔

تاہم، روماریو شیفرڈ کی شاندار اننگز رائیگاں گئی کیونکہ سینٹ لوسیا کنگز نے 203-6 کے مشکل ہدف کو 18.1 اوورز میں کامیابی سے حاصل کر لیا۔