لاہور(29 اگست 2025): پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد شہریوں اور مویشیوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے سیف سٹی اتھارٹی نے تھرمل امیجنگ ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کا بیشتر حصہ اب سی سی ٹی وی کی نگرانی میں ہے، حکام نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے تھرمل امیجنگ ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جدید ترین مانیٹرنگ ٹولز کا استعمال سیالکوٹ، سرگودھا، گجرات اور جھنگ سمیت متعدد اضلاع میں پھنسے ہوئے شہریوں اور مویشیوں کو تلاش کرنے اور ان کا پتہ لگانے کے لیے کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے زیرقیادت جدید تھرمل امیجنگ ڈرونز کی مدد سے 800 متاثرین کی بروقت نشاندہی کر کے انہیں ریکسیو کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریسکیو میں مدد کرنے پر پی ایس سی اے ٹیم کی تعریف کی۔
Since most of the Punjab is now CCTV monitored, thermal imaging drone technology was used to spot & track stranded citizens and livestock in many districts including Sialkot, Sargodha, Gujrat & Jhang. 800 cases were successfully coordinated. Well done Safe City Authority. pic.twitter.com/K682qo7ofR
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 28, 2025
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا ہے تھرمل ڈرون ٹیکنالوجی سے شہریوں اور مویشیوں کی بروقت نشاندہی ہوءی ہے جس سے شہریوں اور مویشیوں کو ریسکیو کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید بتایا کہ سیالکوٹ، سرگودھا، گجرات اور جھنگ سمیت کئی اضلاع میں ڈرون استعمال کیے، تھرمل ڈرون ٹیکنالوجی سے آٹھ سو کیسز میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، سیف سٹی محفوظ پنجاب کی جانب اہم قدم ہے۔