ایوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کی فلم کے سیٹ پر جھگڑا، افراتفری مچ گئی

ایوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کی فلم کے سیٹ پر جھگڑا، افراتفری مچ گئی

ممبئی (29 اگست 2025): بالی وڈ اسٹارز ایوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کی فلم ’پتی پتنی اور وہ 2‘ کے سیٹ پر جھگڑا ہونے کے باعث افراتفری مچ گئی۔

انڈین میڈیا کے مطابق ایوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کی رومانٹک کامیڈی فلم ’پتی پتنی اور وہ 2‘ ایک ناخوشگوار واقعے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئی۔

فلم کی شوٹنگ فی الحال پریاگ راج میں جاری ہے جس میں ایوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے تاہم ہموار شیڈول کے باوجود ایک ہنگامہ خیز موڑ اُس وقت آگیا جب پروڈکشن ٹیم کو مقامی لوگوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

شوٹنگ کے دوران عملے اور کچھ مقامی لوگوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی، پہلے دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور پھر بات ہاتھا ہائی تک جا پہنچی۔ عملے کے کچھ ارکان کو مشتعل مقامی لوگوں نے مبینہ طور پر مارا پیٹا جس سے سیٹ پر خوف و ہراس پھیل گیا۔

جھگڑے کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں لیکن صورتحال نے پرہجوم عوامی مقامات پر ہائی پروفائل شوٹنگ کے دوران حفاظتی انتظامات کے بارے میں کئی سوالات کھڑے کر دیے، یہاں تک کہ جب یہ تنازع پیدا ہوا تو فلم کی شوٹنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیل گئیں جس نے مداحوں کی بے پناہ توجہ مبذول کرائی۔

ایک کلپ میں ایوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کو ایک کار کے اندر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے اور دوران کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اگرچہ یہ فلم کی شوٹنگ کا حصہ ہے لیکن ان کی پرفارمنس کی شدت نے بہت سے ناظرین کو متوجہ کیا۔

فلم ’پتی پتنی اور وہ 2‘ کے ہدایت کار مدثر ہیں جبکہ کاسٹ میں بھومی پیڈنیکر اور اننیا پانڈے بھی شامل ہیں۔ جھگڑے کے باوجود فلمساز وقت پر شیڈول مکمل کرنے کیلیے پُرعزم ہیں۔