راشد خان نے پاکستان سے شکست کی وجہ کسے قرار دیا؟

راشد خان

افغان کپتان راشد خان نے مڈل اوورز میں وکٹیں گنوانے کو شکست کی وجہ قرار دے دیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 19.5 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

افغانستان کے کپتان راشد خان 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، رحمان اللہ گرباز 38 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 31 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین آفریدی، محمد نواز اور سفیان مقیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ پڑھیں: پاکستان نے ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دے دی

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا کہ وکٹیں گنوانے کی وجہ سے مومنٹم کھو دیا، اس پچ پر 200 رنز بھی بن سکتے تھے، بیٹرز غلط شاٹس کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

محمد نواز نے سب سے زیادہ متاثر کیا، سلمان آغا

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ تمام بولروں نے زبردست بولنگ کی لیکن سب سے زیادہ متاثر محمد نواز نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین اور حارث دنیا کے بہترین بولرز میں شمار ہوتے ہیں، سفیان نے بھی اپنی صلاحیتیں منوائیں۔