کوئٹہ(30 اگست 2025): ہائیکورٹ کے حکم کے بعد بلوچستان کے شہر میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستاب کے شہر میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی، گزشتہ ہفتے ہائیکورٹ کے حکم پر موبائل فون انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی تھی۔
تاہم آج پھر سے انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس یکم اگست سے معطل ہے۔
موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، میڈیا، اسپتال اور واپڈا سمیت دیگر ایمرجنسی سروسز کے اداروں کو فرائض کی انجام دہی میں مشکلات درپیش ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/quetta-mobile-internet-service-21-aug-2025/
اس سے قبل 21 اگست کو بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم دیا تھا، بلوچستان ہائیکورٹ میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش کے خلاف آئینی درخواست پر بحال کا حکم جاری کیا تھا۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس روزی بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی نے انٹرنیٹ بند کے خلاف درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم کے بعد کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس 2 ہفتے بعد بحال ہونا شروع ہوگئی تھی۔
خیال رہے کہ سیکیورٹی خدشات اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر حکام نے 6 اگست سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موبائل ڈیٹا سروسز معطل کر دی تھیں۔