الو ارجن اور رام چرن کو گہرا صدمہ

الو ارجن

بھارتی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار الو ارجن اور رام چرن کی دادی اور چرنجیوی کی ساس الوکناکا رتنم 94 سال کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چرنجیوی نے اپنی ساس الوکنا کارتنم کی اچانک موت کی جذباتی پوسٹ شیئر کرکے تصدیق کی۔

چرنجیوی نے لکھا ہے کہ ہماری ساس شری الو رامالنگیا گارو کی اہلیہ، کناکارتنم گارو کی موت انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، وہ محبت، ہمت اور زندگی کی اقدار جو انہوں نے ہمارے خاندانوں کو سکھائیں وہ ہمیشہ ہمارے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔

یہ پڑھیں: الو ارجن جیل سے رہا، بڑا بیان بھی سامنے آگیا

چرنجیوی نے اپنی ساس کی روح کے سکون کے لیے دعا بھی کی ہے۔

الو ارجن کی دادی، رام چرن کی نانی اور چرنجیوی کی ساس الوکناکا رتنم آج 94 برس کی عمر میں کئی بیماریوں میں مبتلا رہیں۔

دادی کے انتقال کی خبر سنتے ہی الو ارجن ممبئی سے حیدرآباد پہنچ گئے۔