شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم جنگ نے اپنا اور عدنان صدیقی کا مزاحیہ واقعہ سنا دیا۔
اداکارہ صنم جنگ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ عدنان صدیقی جب امریکا میں میرے گھر آئے تھے تو انہوں نے ویڈیو بنائی تھی اور کہہ رہے تھے کہ یہ دیکھیں اس بیچاری کے گھر کھانا نہیں ہوتا اسے میں کھانا دے رہا ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ میری اور عدنان کی بہت اچھی دوستی، ہنسی مذاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ بتایا کہ ایک مرتبہ ہم نعمان نبی کی شادی میں جارہے تھے میں نے عدنان کو کال کی کہ پک کرنے آرہی ہوں ساتھ چلیں گے۔
یہ پڑھیں: صنم جنگ کی شوہر سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟ اداکارہ نے بتا دیا
صم جنگ کے مطابق میں نے ہیلز پہنی ہوئی تھیں اور گاڑی چلا رہی تھیں لفافہ میرے پاس تھا لیکن پیسے نہیں تھے تو میں نے عدنان صدیقی کو کہا کہ اے ٹی ایم سے دس ہزار روپے نکال کر لے آؤ، وہ پیسے نکال کر لے آئے اور گاڑی سے لے کر شادی تک ہنسے جارہے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق سب کو معلوم تھا کہ عدنان نے کیا کیا ہے صرف مجھے نہیں معلوم تھا، وہ سب کو بتا رہے تھے کہ اس نے دس کہے تھے میں نے 20 ہزار روپے نکال لیے اب دونوں لفافے اسی کی طرف سے ہوجائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں عدنان سے کہا کہ دس ہزار کم ہیں پانچ ہزار اور ملا دیں تو وہ کہنے لگے کہ نہیں دس ہزار ہی ٹھیک ہیں۔
صنم جنگ نے بتایا کہ پھر دو دن بعد انہوں نے کال کرکے ساری تفصیل بتائی۔