تعلیمی ادارے 5 ستمبر تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسکول بند تعطیلات راولپنڈی

سیالکوٹ میں تعلیمی ادارے 5 ستمبر تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے سیلابی صورت حال کے پیش نظر تعلیمی ادارے 5 ستمبر تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

اس کے علاوہ شیخوپورہ میں اسکول کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، ڈسی کا کہنا ہے کہ شرقپور، مریدکے، صفدرآباد میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

اس سے قبل سیلابی صورتحال کے باعث سیالکوٹ میں 29 اور 30 اگست کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں 48 گھنٹوں کے دوران 512 ملی میٹر کی ریکارڈ توڑ بارش ہوئی تھی جس سے شہر اور مضافاتی علاقے جل تھل ہوگئے تھے۔

ڈی سی صبا اصغر نے کہا تھا کہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران پانچ سو بارہ ملی میٹر کی بارش ہوئی ہے، جس سے اربن ایریاز میں بہنے والے 3 نالوں سے پانی اوور فلو ہو رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں پہلی بار اس قسم کا سیلاب آیا ہے، اربن ایریاز میں گزشتہ روز کشتیاں چلائی گئی ہیں، ایسے حالات میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائئی جائے گی۔