ورکرزالائنس نے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کیلئے پیکج مسترد کردیا

یوٹیلیٹی اسٹورز

آل پاکستان ورکرزالائنس نے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کیلئے پیکج مسترد کردیا، پیکج میں ملازمین کے بنیادی حقوق کا خیال نہیں رکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رہنما آل پاکستان ورکرزالائنس سید عارف حسین شاہ نے کہا کہ حکومت اور سی بی اے گٹھ جوڑ ملازمین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عدالتی حکم امتناع کے باوجود کارپوریشن کی بندش توہین عدالت ہے۔

انھوں نے شکوہ کیا کہ بنائے گئے پیکج میں ملازمین کے بنیادی حقوق کا خیال نہیں رکھا گیا، یہ پیکیج ہائی کورٹس اور این آئی آر سی کے فیصلوں کی توہین ہے۔

سید عارف حسین شاہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی پیکج کو مسترد کرتے ہیں اپنی قانونی جنگ جاری رکھیں گے۔

آل پاکستان ورکرزالائنس کا کہنا تھا کہ سی بی اے یونین نے ملازمین کے مینڈیٹ کی توہین کی، عدالت سے رجوع کررہے ہیں، سی بی اے یونین کو ملازمین کے بنیادی حقوق کا سودا کرنے کا اختیار نہیں۔

انھوں نے کہا کہ مینجمنٹ اور سی بی اے کے درمیان ہونے والا معاہدہ لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے، اس معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ملازمین کے حقوق کا ہر فورم پر دفاع کریں گے۔

https://urdu.arynews.tv/announces-big-package-for-utility-store-employees-31-august-2025/