اسلام آباد: چوہدری نثار نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کا ملزم ہمارے پاس زیر حراست ہے، کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس پاکستان کے لئے بھی امتحان تھاعمران فاروق قتل کیس کا مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کسی کی جان لینا نہیں ملزم کو کٹھرے میں لانا ہے، عمران فاروق کو قتل کرنے والے دونوں افراد کو باہر بھجوانے والا مطلوب تھا،عمران فاروق قتل کے اصل کردار کو گزشتہ روز کراچی سے گرفتار کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسی کو انٹیلی جنس ایجنسی کی مشترکہ کاوش میں عمل آئی ہے، عمران فاروق قتل کیس کی جے آئی ٹی بھی بنائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق کو قتل کرنے والے کو بھی کراچی میں ہی گرفتار کیا گیا، جبکہ بینک سے بھیجی گئی رقم کی تفصیل بھی حاصل کرلی گئی ہے ۔
چوہدری نثار نے کہا کہ برطانوی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرہے ہیں، مذکورہ شخص کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اے آر وائی کے رپورٹر کامل عارف کے مطابق گزشتہ رینجرز نےعلی الصبح ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب ایک گھر پر کارروائی کے دوران رینجرز اہلکاروں نے معظم علی نامی شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔