ماورا حسین نے دلہنوں کو اہم مشورہ دے دیا

ماورا حسین

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے دلہنوں کو اہم مشورہ دے دیا۔

اداکارہ ماورا حسین نے کامیاب کیریئر کے ساتھ اپنے اہلخانہ اور تعلیم کو بھی ترجیح دی اور اپنی زندگی کی محبت امیر گیلانی سے شادی کی، مداحوں نے بھی اپنی پسندیدہ جوڑی کو شادی کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے حال ہی میں برانڈ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان شرکت کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خاندانی ورثے کی قدر نہیں جانتی تھی اور اپنی ساس کے جوڑے کے ساتھ ساتھ امیر کی دادی کے زیورات اپنی شادی میں پہننا پسند کرتی تھیں۔

ماورا حسین نے کہا کہ میں اب ان چیزوں کی قدر کرتی ہوں اور اپنی ہونے والی بیٹی یا بہو کو دینا چاہوں گی۔

یہ پڑھیں: حاملہ ہونے کی خبریں، ماورا حسین نے خاموشی توڑ دی

انہوں نے نئی دلہنوں کو مشورہ دیا کہ تمام دلہنیں ایسی چیزیں پہنیں اور خریدیں جو وہ برداشت کر سکیں۔ قیمت کے ٹیگز سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ آپ دلہن ہیں جو بھی پہنیں گی اچھا لگے گا۔

اداکارہ نے چند روز قبل سوشل میڈیا پیجز کو جواب دیا  اور واضح کیا تھا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں اور ایسی افواہیں پھیلانا بند کی جائیں۔

انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ‘افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، مجھے "دم نال دم بھرا گی رانجیھا وے” دور لطف اٹھانے دیں، اداکارہ نے انسٹا اسٹوریز میں بھی درخواست کی کہ مزید ایسی افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔