راولپنڈی : جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی جانب سے آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے افسران میں اعزازات کی تقسیم۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوج کے چونسٹھ افسروں اور جوانوں میں تمغے اور فوجی اعزازات تقسیم کئے۔
پاک وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جرات اور بہادری کی مثالیں قائم کرنے والوں کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا ۔
اس حوالے سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آپریشن ضرب عضب کے افسران میں تقسیم اعزازات کی تقریب منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے تیس افسروں اور جوانوں کو تمغہ بسالت، تینتیس افسران کو ستارہ امتیاز اور ایک سپاہی کو اقوام متحدہ میڈل دیا۔
تقریب میں فوجی افسران ، شہداء اور غازیوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کئے۔