قتل اور اجتماعی ذیادتی کے تین مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری

گوجرانوالہ :  دہرے قتل کے مجرم کو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم جاری کردیا گیا،جبکہ پندرہ سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی ذیادتی کے مقدمہ دو مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مجرم اصغرعلی نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں انتیس ستمبر دو ہزار چودہ کو گھریلو جھگڑے پر بیوی اور بیٹی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا ۔

جس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے مجرم اصغر علی کو دو دفعہ سزائے موت کا حکم سنادیا ہے۔

دوسری طرف دو مجرمان عابد مقصود اور ثناء اللہ نے سیالکوٹ کے علاقہ بیگو والا میں انتیس اگست اینس سو ستانوے کو پندرہ سالہ لڑکی تابندہ کو اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔

اس مقدمہ میں مجرمان کی رحم کی اپیلیں ہائی کورٹ سے خارج ہونے پر خصوصی عدالت کی جج بشریٰ زمان نے سیالکوٹ جیل میں قید دونوں مجرمان کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سیالکوٹ کو ہدایت کی ہے کہ دونوں مجرمان کو بائیس اپریل کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے۔