لندن : منی لانڈرنگ کیس میں سرفراز مرچنٹ کی ضمانت میں بھی وسط جولائی تک توسیع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں رقم کے غیر قانونی لین دین کے الزامات کی زد میں آئے سرفراز مرچنٹ مدت ضمانت ختم ہونے پر لندن پولیس کے روبرو پیش ہوئے۔
لندن پولیس نے پاکستانی نژاد تاجر سرفراز مرچنٹ سے دو گھنٹے تک تفتیش کی اور ان کی ضمانت میں وسط جولائی تک توسیع کردی۔
سرفراز مرچنٹ کو گزشتہ برس منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتاری کے ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا، سرفراز مرچنٹ پر ایم کیو ایم کے کئی رہنماؤں سے رقم کے غیر قانونی لین دین کا الزام ہے۔
گزشتہ روز ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو بھی منی لانڈرنگ کے الزمات میں پوچھ گچھ کے بعد جولائی تک ضمانت میں توسیع دی گئی ہے۔