اسلام آباد: شفقت حسین کیس ،عدالت کا وفاق سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی پھانسی روکنے سے متعلق درخواست پر وفاق سے جواب طلب کرلیا ہے۔

سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جُرم کے وقت مجرم کی عمر چودہ برس تھی، قانون کے تحت اسے پھانسی نہیں دی جا سکتی، تحقیقاتی ٹیم نےانصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے، کم عمری کی تصدیق کے لیے عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔

عدالت نے در خواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد وفاق سے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی ۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے شفقت حسین کی اپیل پر اٹھارہ مارچ کو پھانسی کی سزا پر عمل درآمد تیس دن کے لیے موخر کرنے کا حکم دیا تھا۔