سنی لیون سے موازنہ کرنے پر راکھی ساونت غصہ میں آگئیں

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی بے باک اداکاری سے شہرت رکھنے والی اداکارہ راکھی ساونت خود کا سنی لیون سے موزانہ کرنے پرآگ بگولہ ہوگئیں۔

راکھی ساونتھ بالی وڈ انڈسٹری کی وہ متنازعہ شخصیت جو کہلائی جاتیں ہیں منہ پھٹ اداکارہ، جو دل میں ہوتا ہے بنا سوچے سمجھے بول دیتیں ہیں، سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے نہ جانے کتنے ہی الٹے سیدھے بیان دے چکی ہیں۔حد تو یہ ہے کہ لوگوں میں مقبولیت حاصل کرنے کے لئے سیاست میں بھی قدم رکھ لیا اور بنالی اپنی سیاسی جماعت لیکن کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔

راکھی ساونت خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں اور ایک تقریب میں جب ان کا موازنہ اداکارہ سنی لیون سے کیا گیا تو وہ ںہ صرف  آگ بگولا ہوئیں بلکہ خود کو صف اول کی اداکارہ خطاب بھی دے ڈالا، یہ بات خاتون نے اپنی ایک وڈیو سانگ کی ریکارڈنگ کے دوران کہی جب رپورٹر نے ان سے پوچھا کہ کیا یہ گانا سنی کے گانوں سے مقابلہ کر سکے گا۔

 راکھی کا کہنا تھا کہ ان کا موازنہ  سنی لیون  کی بجائے  ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں جینیفر لیوپز اور میڈونا سے کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ   ڈانس، ریئلٹی شوزاوراداکارانہ صلاحیتوں سے لوگوں کا دل جیتنا میری مقبولیت کی وجہ ہے نہ کہ کسی اداکارہ کی طرح فحش فلموں میں کام کرکے۔