بالی وڈ کی فلم نگری سےموصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عامرخان کو ان کی اگلی فلم ’’دنگل‘‘ میں بیٹی کا کرداراداکرنے کے لئے لڑکی مل گئی ہے۔
اپنی اس فلم میں عامرخان ایک ریٹائر ریسٹلر کا کردار نبھائیں گے جو کہ اپنی بیٹی کو عالمی مقابلے کے لئے تیار کرتا ہے۔ یہ کہانی ہے درحقیقت مہا ویرپھوگٹ کی جس نے تین کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ کو تبیت دی تھی جن میں اس کی بیٹیاں گیتا اوربابیتا کماری شامل ہیں۔
عامر خان اس فلم کے لئے بے پناہ محنت کررہے ہیں نا صرف یہ ہے کہ انہوں 20 کلوگرام وزن بڑھایا ہے بلکہ اپنی بیٹی کے کردار کے لئے انہوں نے 21 ہزار لڑکیوں کا آڈیشن لے چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انکی تلاش ہریانہ کی ایک نوجوان مقامی ایتھیلیٹ پرجاکرختم ہوئی ہے، واضح رہے کہ عامرخان نے صرف ہریانہ میں 15 ہزار لڑکیوں کے آڈیشن لئے تھے۔
دوسری جانب فلم کے ہدایت کار ریتیش تیواری نے ان اطلاعات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ ہم امید کرتے ہیں کہ عامرخان کی یہ محنت رنگ لے آئے اور وہ پرفیکٹ لڑکی ڈھونڈنے میں کامیاب ہوجائیں‘‘۔