اسلام آباد میں پاک چین دوستی کے نعرے، بھارت پاگل ہوگیا

اسلام آباد: پاک چین دوستی کے نعرے اسلام آباد میں گونجے تو پڑوسی ملک میں شور مچ گیا، چینی صدر نے پاکستان کو بھائی کہا اوراقتصادی معاہدے کئے جسے انڈین میڈیا نے ڈریگن کی چال قرار دیا۔

چینی صدر گزشتہ دورہ پاکستان کی حسین یادیں لئے روانہ ہوگئے، پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے اسلام آباد میں گونجے تو پڑوس تک اس کی آواز گئی، بھارتی میڈیا نے اس دورے کو دوسرا رنگ دیتے ہوئے ڈریگن کی چال قراردیا۔

چینی صدر کو ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا گیا، پاکستان کی جانب سے اس شاندار میزبانی کو دیکھ کر بھارتی میڈیا کے تو گویا اوسان ہی خطا ہوگئے۔

چینی صدر کا شاندار استقبال بھارتی میڈیا بریکنگ کے طور پر چلاتا رہا، پاک چین اقتصادی معاہدے انڈین میڈیا کو ہضم نہیں ہوئے، انڈیا میڈیا نے واویلا مچاتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو پاکستان میں زمین چاہیے اور پاکستان کو چین سے پیسے چاہئیں۔

Comments

ایک تبصرہ برائے “اسلام آباد میں پاک چین دوستی کے نعرے، بھارت پاگل ہوگیا”