لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے سینیئر ڈپٹی کنوینئر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ کراچی کو صوبہ بنانے کا مطالبہ قائد تحریک نے نہیں،جلسے کے شرکاء نےکیا تھا۔
ندیم نصرت نےوزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے بیان کوحقائق کے منافی قراردیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ کو چاہئیے تھا کہ وہ بلاسوچے سمجھے ردعمل دینےکے بجائےالطاف حسین کا پورا خطاب سنتے یاکم ازکم اس کے مکمل مندرجات کا مطالعہ کرتے۔
صوبے کا مطالبہ کل کے اجتماع کے شرکاء نے کیا تھا جس پر قائد تحریک نے کراچی کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی انتظامی یونٹس کےقیام کی ضرورت پر زوردیا تھا۔
انہوں نےکہاکہ کاش وزیراعلیٰ شہری سندھ کے مسائل کے حل کیلئےکام کرتے تو عوام کو صوبہ کا مطالبہ کرنےکی ضرورت نہ پڑتی۔