اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ جو صوبہ واجبات کی ادائیگی نہیں کرے گا اسے بجلی نہیں ملے گی، سندھ سب سے بڑا نادہندہ ہے، بلوچستان پر بھی بھاری بل واجب الادا ہوگیا۔
گرمی کی شدت کے ساتھ ہی لوڈشیدنگ کا جن منہ کھول کرکھڑا ہوگیا، وفاقی حکومت نے صوبوں کو خبردار کردیا ہے کہ ادائیگی نہیں تو بجلی نہیں۔
وزیرِ پانی و بجلی خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کہا کہ بجلی کے سب سے زیادہ بقایات جات سندھ پر نکلتے ہیں، سندھ حکومت اور تقسیم کار ادارے ساڑھے چھیاسٹھ ارب سے زیادہ کے نادہندہ ہیں۔ صوبائی حکومت نے 9 ارب روپے ادائیگی پر رضا مندی ظاہر کی لیکن ابھی تک پیسےنہیں دیے۔
انھوں نے بتایا کہ بلوچستان کو سو ارب روپےادا کرنا ہیں۔ جوصوبہ ادائیگیاں نہیں کرے گا اسے بجلی بھی نہیں ملے گی۔
اپوزیشن لیڈر نے دہرے معیار پر سخت نکتہ چینی کی انہوں نے الزام لگایا کہ خواتین ارکان کو ترقیاتی فنڈز دیے ہی نہیں جارہے،اپوزیشن نے اس معاملے پر واک آؤٹ کردیا۔