وزیرِاعلٰی پنجاب کی چئیرمین پی سی بی سے ملاقات

لاہور: وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے چئیرمین پی سی بی کو زمبابوے کرکٹ ٹیم کو فل پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

لاہور میں چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں زمبابوے کے دورہ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے، پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ زمبابوے کےدورہ پاکستان سےکرکٹ کی بحالی میں پیشرفت ہوگی۔ غیرملکی ٹیموں کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے، فل پروف سیکورٹی میں کوئی کثر نہیں چھوڑی جائے گی۔

بی سی بی کوششیں رنگ لے آئے، چھ سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ممکن ہوگئی، زمبابوے کی ٹیم سونے میدان آباد کرنے پاکستان آنے کو تیار ہوگئی۔

 زمبابوے نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی، مہمان ٹیم انیس مئی کو لاہور پہنچے گی، بائیس اور چوبیس مئی کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، ون ڈے سیریز چھبیس، اٹھائیس اور اکتیس مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونگے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی بھرپور کوششیوں کے باوجود زمبابوے کرکٹ ٹیم کراچی میں کھیلنے کیلئے تیار نہیں ہے، دو ہزار نو میں سری لنکن ٹیم حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بند ہوگئی تھی۔

Comments

ایک تبصرہ برائے “وزیرِاعلٰی پنجاب کی چئیرمین پی سی بی سے ملاقات”