غیرت کے نام پرچار بچوں کی ماں قتل

نواب شاہ: شہر کے نواحی علاقے قاضی احمد میں غیرت کے نام پر چار بچوں کی ماں کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لطیفاں نامی خاتون قاضی احمد کے گاؤں لاکھاٹ کی رہنے والی تھی جہاں اس کےشوہرمحمد علی نےغیرت کے نام پر ڈنڈوں کے وارکرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا، مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی۔

بیوی کو قتل کرکے ملزم موقعٔ واردات سے فرار ہوگیا۔ مقتولہ کی میت قاضی احمد پہنچائی گئی جہاں نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ورثاء کے آنے پرملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ کے گاؤں دیہاتوں میں غیرت کے نام پر قتل ایک معمول کی بات ہے اور عموماً اس طرح کے کسی قتل کے پیچھے زمین یا جائیداد کا تنازعہ کار فرما ہوتا ہے اور سینکڑوں لڑکیاں اس الزام کے تحت موت کے گھاٹ اتار دی جاتی ہیں۔