دو افراد کے قاتل کو کل پھانسی دی جائے گی

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں دو افراد کے قاتل کو کل پھانسی دے دی جائے گی۔

کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کے مطابق شکر گڑھ کے رہائشی ذوالفقار علی نے 1998 میں اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں دو افراد کو قتل کیا تھا۔

جس پر عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی۔

مجرم ذوالفقار علی نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیلیں کیں جو مسترد ہوگئیں، صدر مملکت نے بھی رحم کی اپیل مسترد کر دی۔

جس کے بعد اس کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں، مجرم ذوالفقار علی کو کل صبح ساڑھے 4 بجے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔