راولپنڈی :عدالت نے ماڈل ایان علی کے خلاف جلد از جلد چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں پندرہ جون تک توسیع کر دی۔
منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ایان علی عدالت میں پیش ہوئی، آج بھی ایان علی کیخلاف مکمل چالان پیش نہیں کیا گیا، راولپنڈی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے کسٹم کے تفتیشی آفیسر کو آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔
ایان علی کو اڈیالہ جیل سے جب کسٹم عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ ماڈل تو لگ رہی تھی لیکن چہرے سے کافی افسردہ اور پریشان دیکھائی دے رہی تھی۔
ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس اور منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اندراج کی درخواست سماعت آئندہ15 جون تک فاضل عدالت نے ملتوی کردی ہے۔
کسٹم حکام نے ایان علی کی حد تک حتمی چالان پیش کیا گیا تو اسے ایان علی کے وکلا نے ناکافی قرار دے دیا۔ جس پر فاضل عدالت کسٹم حکام کو آئندہ سماعت تک مقدمے مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے
بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کے خلاف کسٹم عدالت نے مقدمے کی سماعت 15جون تک ملتوی کردی۔