کراچی : پانی کے بحران اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف عوامی احتجاجی مہم کے نویں روز ایم کیو ایم اور لانڈھی کورنگی کے علاقہ مکینوں نے کورنگی میں احتجاجی دھرنا دیا۔
احتجاجی دھرنے میں اراکین رابطہ کمیٹی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ خواتین نے پانی نہ ملنے کے باعث خالی مٹکوں کو بھی توڑ ڈالا۔
اس موقع پر متحدہ کے رہنما قمر منصور کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور شرجیل میمن پانی کے بحران پر سیاست کر رہے ہیں ۔شرجیل میمن سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے بجائے جو آر او پلانٹ خراب ہیں انکو صیح کروا دیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بتائیں کہ واٹر بورڈ کو ریلیز ہونے والے فنڈ کہاں ہے، فری واٹر ٹینکر سروس صرف فوٹو سیشن کا ذریعہ ہے.
انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پندرہ سال کی حکمرانی کو چھوڑے اور یہ بتائے کہ اس نے پانی کے بحران کے لئے کیا کردار ادا کیا۔