مظفر پور: میگی نوڈلز معاملے میں بہار کے مظفر نگر کورٹ نے امیتابھ بچن، مادھوری ڈکشت، پریتی زنٹا اور نیسلے کمپنیوں کے حکام کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
ملٹی نیشنل کمپنی کی پراڈکٹس میں ٹیسٹ کے دوران معلوم ہوا تھا کہ ان میں لیڈ مقررہ حد سے زیادہ موجود تھی جو انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے، مقدمے میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان تینوں اداکاروں نے بھاری معاوضے کے عوض ٹی وی اشتہاروں میں کمپنی کی پراڈکٹس صحت کیلئے اچھی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
بہار کے مظفر پور سیجییم کورٹ میں سینئر وکیل سدھیر کمار اوجھا نے میگی نوڈلز میں مہلک معدنیاتی مادہ ملنے کے معاملے کو لے کر دفعہ 270، 272، 273،275، 276 اور 420 کے تحت کیس درج کرایا تھا، کیس کی سماعت کرتے ہوئے سی جی ایم ویدپریاش سنگھ نے فوری طور پر درج کرانے کا حکم دیا ہے۔
جانچ میں بارہ بنکی سے لئے گئے میگی کے نمونے فیل ہونے کے بعد لکھنؤ کے نمونے بھی ابتدائی تفتیش میں فیل ہو گئے ہیں. بارہ بنکی سے لئے گئے میگی کے نمونے میں مونو سوڈیم گلوٹامیٹ پایا گیا تھا، اس کے بعد تحقیقات کے لئے لکھنؤ سے 13 نمونے لئے گئے تھے، ان میں بھی مونو سوڈیم گلوٹامیٹ پایا گیا ہے۔
میڈیکل ماہرین کے مطابق مونو سوڈیم گلوٹامیٹ 12 سال سے کم بچوں کے لئے کافی نقصان دہ ہوتا ہے، اس کھانے سے بچوں کے نروس سسٹم پر برا اثر پڑ سکتا ہے. اس لئے اسے ملانے کے بعد اسے ڈکلیئر کرنا ضروری ہوتا ہے، لیکن میگی کے پیکٹ پر اس بارے میں کوئی وضاحت بیان نہیں کی گئی۔ اسے قوانین کی سراسر خلاف ورزی سمجھا جا رہا ہے۔
میگی نوڈلز کا اشتہار کرنے والے امیتابھ بچن، پر یتی زنٹا اور مادھوری دکشت کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے سی جی ایم کورٹ میں سینئر وکیل اور بی جے پی لیڈر اطمینان سنگھ کی درخواست پر کیس نمبر 1794/2015 میں ان ستاروں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 109، 272 (ملاوٹی کھانے کی اشیاء فروخت کے عمل میں شامل ہونا)، 273، 420 (دھوکہ دہی) کے تحت کیس درج ہوا ہے، اگلی سماعت 19 جون کو ہوگی۔
میگی نوڈلز کے اشتہار کرنے کے تنازعہ میں امیتابھ بچن، مادھوری دکشت اور پریتی زنٹا پر لگی دفعات میں سے آئی پی سی کی دفعہ 272 سب سے زیادہ مصیبت پیدا کر سکتی ہے، یہ دفعہ ملاوٹی کھانے کی اشیاء فروخت کے عمل میں شامل ہونے سے وابستہ ہے، اس کے تحت زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی سزا کی تجویز ہے جبکہ اتر پردیش میں لگنے والی دفعہ 272 کے تحت مجرم پائے جانے پر زیادہ سے زیادہ عمر قید کی بھی سزا ہو سکتی ہے۔
بالی وڈ سٹار مادھوری دکشت نے میگی بنانے والی کمپنی نیسلے کے افسروں سے ملاقات کی ہے، مادھوری نے اس بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیا۔
مادھوری کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ہندوستانیوں کی طرح میں نے برسوں تک میگی نوڈلس کو پسند کیا ہے. حال میں آئی رپورٹوں کے بعد میں فکر مند ہو گئی تھی اور اسی وجہ سے نیسلے کی ٹیم سے ملی، نیسلے نے مجھے اطلاع دی ہے کہ وہ کنزومرکے مفاد سب سے اوپر رکھتے ہیں اور سب سے اچھی کوالٹی میٹین کرتے ہیں. نیسلے نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ میگی کی کوالٹی کی ٹیسٹگ کرتے ہیں۔
Like most of India, I have enjoyed Maggi noodles for years. I was very concerned after recent reports and met with the Nestle team (1/3).
— Madhuri Dixit-Nene (@MadhuriDixit) May 30, 2015
Nestle explained that they always place the consumer first and have the highest quality standards. (2/3)
— Madhuri Dixit-Nene (@MadhuriDixit) May 30, 2015
Nestle has reassured me that they adhere to stringent testing for quality and safety and are working with the authorities closely.
— Madhuri Dixit-Nene (@MadhuriDixit) May 30, 2015