ہالی ووڈ: ایڈونچر سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ بارہ جون کو ریلیز ہوگی، اس سے پہلے ٹریلر نے دھوم مچادی۔
دیوہیکل ڈائناسارز سے بھرا جراسک ورلڈ ایک بار پھر آباد ہوگا، جہاں ذرا سی غفلت قسمت بدل دے گی، جو ڈائناسارز کو بے قابو کردے گی، رونگٹے کھڑے کردینے والے مناظر سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ کے ٹریلر نے تہلکا مچادیا۔
فلم کی کہانی بائیس سال پہلے تباہ ہوئے جراسک پارک کے گرد گھومتی ہے، دیوہیکل ڈائنو سارز سے بھرے اس جراسک تھیم پارک میں معمولی سی غلطی وبال جان بن گئی، جس نے سب کو پریشان کردیا۔
ایک سو پچاس ملین ڈالر کی لاگت سے بنی فلم بارہ جون کو سنیما گھروں میں تہلکا مچائے گی۔