پیرس : سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے پیرس کے تاریخی ایفل ٹاور پر فرنچ اوپن ٹینس کی ٹرافی کے ساتھ یادگار تصاویر بنوائیں۔
رافیل نڈال کی حکمرانی کا سورج غروب ہوگیا، سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا کلے کورٹ کے نئے کنگ بن گئے، واورینکا نے فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کیا تھا۔
واورینکا زندگی کے یادگار لمحے کو کیمرے میں محفوظ کرنے کے لیے پیرس کے تاریخی مقام ایفل ٹاور پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ٹرافی کے ساتھ یادگار تصاویر بنوائیں۔
سوئس اسٹار ایفل ٹاور پہنچے تو میڈیا اور عوام کی بڑی تعداد پہلے سے وہاں موجود تھی، عوام سوئس کھلاڑی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب نظر آئے۔