لاہور: سخت گرمی کے باوجود نابینا افراد کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہوگیا، مظاہرین رکاوٹیں ہٹاکرپنجاب اسمبلی کے گیٹ پرپہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مطالبات کی منظوری کےلئے نابیناافرادکاحتجاج تیسرے روزبھی جاری ہے اوربینائی سےمحروم مظاہرین سڑکوں پرلیٹ کراحتجاج کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں نابینا افرادسرکاری ملازمتوں میں کوٹہ نہ ملنےاوردیگر مطالبات کی منظوری کےلئےسراپااحتجاج ہیں۔
ویلفیئرکےوزیرہارون سلطان بخاری نےاحتجاجی مظاہرین کے وفد کو ملاقات کیلئےبلایالیکن خود دفترنہ پہنچےجس کے سبب نابیناافرادکی مایوسی مزیدبڑھ گئی ہے۔
مطالبات کی منظوری کیلئےنابیناافراد نے پہلے تو فیصل چوک اورگردو نواح کی سڑکوں پرلیٹ کراحتجاج کیا لکن جب ان کی شنوائی نہیں ہوئی تو انہوں نے پنجاب اسمبلی کی عمارت کی جانب مارچ کیا اورراستے کی تمام رکاوٹیں ہٹا کر اسمبلی کے مرکزی دروازے تک پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا احتجاج جاری ہے۔
سخت موسم میں بینائی سے محروم مظاہرین میں سےایک اور شخص کی طیبعت ناسازہوگئی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔