نریندرمودی اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ماہ رمضان کی مبارکباد

اسلام آباد : بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے وزیر اعظم نوازشریف کو فون کیا، جس میں دونوں وزرائے اعظم نے خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان پانچ منٹ تک گفتگو ہوئی، اس موقع پر بھارتی وزیر  اعظم نے میاں نواز شریف کو ماہ رمضان کی مبارک باد بھی دی،۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں،اس لئے گرفتارشدہ پاکستانی مچھیروں کو خیرسگالی کے طورپررہاکررہے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کو اختلافات اورجنگ کی باتوں کوبھلاکرامن اورآشتی کی طرف جانا چاہیئے تاکہ دونوں ممالک کی عوام اپنے لیڈروں کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھیں۔

 نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ باہمی اختلافات کو تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دینا چاہیئے، قوموں کے حکمراں گھرکے سربراہ کی طرح ہوتے ہیں جواپنے خاندانوں کو لڑائی جھگڑوں سے بچاکرامن کی طرف لے جاتے ہیں۔