خواجہ آصف کا اپنے بیان پرمعافی مانگنے سے انکار

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے مہاجروں کے حوالے سے اپنے بیان پر معافی مانگنے سے انکارکردیا، خواجہ آصف کے بیان ہپر ایم کیو ایم شدید ردعمل کا اظہارکررہی ہے۔

خواجہ آصف نے اپنےحالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’’ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا جس کے لئے معافی مانگنی پڑے‘‘۔

ایم کیو ایم نے گزشتہ روز منگل کو اعلان کیا تھا کہ وزیردفاع کی غیرمشروط معافی تک ان کی جماعت قومی اسمبلی اورسینٹ سےبائیکاٹ کے گی۔

ایم کیو ایم کے کارکنان نے کثیرتعداد میں گزشتہ روزعورتوں اوربچوں کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے سامنے خواجہ آصف کے بیان کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ’’ اصل مہاجر صرف وہ ہیں جنہوں نے جالندھراورلدھیانے سے ہجرت کی تھی‘‘۔