کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم نواز شریف سے بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں جاری بجلی کے بدترین بحران اور طویل لوڈ شیڈنگ پر سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کو لکھے گئے خط میں سندھ میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت پانی و بجلی سندھ کے مسائل حل کرنے کیلئے کام نہیں کررہی۔
سابق صدر زرداری کا خط میں کہنا ہے کہ سندھ گرم ترین موسم میں بجلی کے بدترین بحران کا شکار ہے اور اس سخت گرمی میں سندھ کے لوگوں کو بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔