کراچی: قیامت خیز گرمی سے عوام کو نجات دینے کیلئےاربابِ اختیار کا مصنوعی بارش پرغور کیلئے بیٹھک آج ہوگی۔
پاکستان میں مصنوعی بارش کسی دیوانے کا خواب نہیں بلکہ ایسا پہلے بھی ہو چکا ہے، قحط کے شکار تھر پارکر میں میگھا رت لانے کی مہم کے سربراہ طیب آرائیں تھے۔
کراچی میں مصنوعی بارش کیلئے ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ عبدالمالک غوری نے آج ہنگامی اجلاس بلالیا ہے، جس میں محکمہ موسمیات سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر محکمے شامل ہونگے، تھرپارکر میں بارش کیلئے آرمی ایوی ایشن کے طیارے استعمال ہوئے تھے۔
مصنوعی بارش کئی طریقوں سے برسائی جا سکتی ہے۔ کراچی میں بڑی مقدار میں مصنوعی بارش کیلئے کون سا طریقہ استعمال کیا جائے، ماہرین آج سر جوڑیں گے۔