کراچی : پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث مرنے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار حکمرانوں کو قرار دیا ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں گرمی اور لوڈشیڈنگ سے ہلاکتوں کے ذمہ دار حُکمران ہیں، انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پہ الزامات کی رپورٹ کے متعلق آج دوپہر تفصیلی پریس کانفرنس کروں گا۔
اس سے قبل عمران خان نے وطن واپس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں گرمی سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کیلئے آیا ہوں، بجلی وپانی بحران اور بی بی سی کی رپورٹ پر تفصیلی پریس کانفرنس کروں گا۔