کولمبو ٹیسٹ: پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

کولمبو: کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہیں، پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو احمد شہزاد صرف ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پراساد نے احمد شہزاد کی اہم وکٹ حاصل کی۔

حفیظ اور اظہر علی کے درمیان  46 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی، جیسے پرساد نے اظہر علی آؤٹ کرکے توڑی، اظہر علی 26 رنز بنا سکے۔

اس وقت محمد حفیظ اور یونس خان کریز پر موجود ہیں اور پاکستان نے اب تک دو وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز بنالیے ہیں۔

پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہا کہ دوسرے میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، سری لنکا کم بیک کرسکتی ہے، کھلاڑیوں کو محتاط ہوکر کھیلنا ہوگا، اسپن بولنگ پاکستانی ٹیم کی طاقت ہے اور آنے والے دنوں میں یہ پچ سپنرز کو مدد دے سکتی ہے۔

دوسری جانب سری لنکن کپتان نے سیریز برابر کرنے کا عزم ظاہر کیا، سری لنکن ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، سری لنکا کے لیے تھرندو کوشل اور دھشمانتا چمیرا، پردیپ اور پریرا کی جگہ یہ میچ کھیل رہے ہیں۔