اسلام آباد: چوہدری نثارکا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم سے متعلق بی بی سی رپورٹ سے متعلق اندیشوں کوتقویت ملی ہے۔
وزیرداخلہ چوہدری نثارنے برطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حقائق تک پہنچنے کیلئے حکومتِ برطانیہ سے مدد طلب کی ہے۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا رپورٹ ہمسائے ملک کے دہشتگردی کے اعترافی بیانات کے تناظرمیں بہت اہم ہے۔
چوہدری نثار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلپ بارٹن سے عمران فاروق قتل کیس سے متعلق بھی بات ہوئی۔
اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف اوروزیرداخلہ چوہدری نثار کے درمیان ملاقات ہوئی، وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ہونے والی پیش رفت اوربرطانیہ سے متعلق اس حوالے سے رابطوں سے بھی آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بی بی سی کی رپورٹ پرنوٹس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔