اسلام آباد: وزارتِ پانی و بجلی نے نیپرا سے درخوست کی ہے کہ وہ کے الیکٹرک کی خراب کارکردگی کا نوٹس لے۔
وزارتِ پانی وبجلی کی طرف سے نیپرا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک اپنی پیداواری صلاحیت سے کم بجلی پیدا کر رہی ہے، اس نے حکومت اور صارفین سے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے۔
وزارت نے خط میں کہا ہے کہ ریگولیٹر کی حیثیت سے نیپرا کو کے الیکٹرک کے کھاتوں اور کارکردگی کی مکمل جانچ پڑتال کرنی چاہیئے۔
وزارتِ پانی و بجلی نے کہا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن کی بار بار ٹرپنگ سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کے الیکٹرک نے ٹرانسمیشن سسٹم بہتر بنانے کے لیے کوئی سرمایہ کاری نہیں کی۔