کراچی : رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے کہا ہے ایم کیو ایم کو بدنام اورعوام سے بدظن کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم (یوکے) یوتھ ونگ کی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی، واسع جلیل کا کہنا تھا کہ تمام تر سازشوں کے باوجود عوام کے دلوں سے الطاف حسین اور ایم کیوایم کی محبت کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
ان کا کہنا تھا کراچی آپریشن کا رخ ایم کیوایم کی طرف موڑکر سیاسی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں۔
قائد تحریک الطاف حسین کے خطابات کی لائیوٹی وی کوریج پر بھی غیر اعلانیہ پابندی ہے جو کہ نام نہاد جمہوری حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی اور انچارج ایم کیو ایم (یو کے) ڈاکٹر سلیم دانش نے یوتھ ونگ کو اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس پر کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔