کراچی : رینجرز نے کراچی کےعلاقے رضویہ سے زبردستی فطرہ اکھٹا کرنے کے الزام میں ایم کیوایم کے سولہ کارکن گرفتار کرلئے، ایم کیوایم نے آرمی چیف سے بلاجواز گرفتاریوں کانوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
رابطہ کمیٹی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی ہے کہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاری کا نوٹس لیں کیونکہ ایسے واقعات سے حالات بہتر ہونے کے مزید خراب ہوسکتے ہیں۔
نائن زیروپر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ فلاحی سرگرمیوں کیلئے فطرہ جمع کرنا کس آئین کے تحت کوئی جرم نہیں ہے، کارکنان کی بلاجواز گرفتاریاں کے کے ایف کے فلاحی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ زکوٰۃ فطرے کی وصولی کو بھتہ قرار دیا جارہا ہے، بتایا جائے فلاحی کاموں کیلئے عطیات جمع کرنا کس قانون کے تحت جرم ہے۔