کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہاہے کہ لندن میٹروپولیٹن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں قائدتحریک الطاف حسین کی پولیس ضمانت میں 5اکتوبر2015ء تک کی توسیع کردی ہے ۔
ترجمان نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کے سینئرممبرسیدطارق میرکی ضمانت میں 6 اکتوبرجبکہ رابطہ کمیٹی کے رکن محمدانور کی ضمانت میں 7اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میٹروپولیٹن پولیس نے منی لانڈرنگ کے الزام میں پہلے سے جاری تفتیش کے سلسلے میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں جولائی تک کیلئے توسیع کی تھی۔