دہشت گردی کے بڑے واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرلیا، آئی جی سندھ

کراچی : آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سندھ پولیس کے لئے سب سے اہم ہے ، دہشت گردی کے بڑے واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے گارڈن تھانے میں پولیس اہلکاروں کی افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ گذشتہ سالوں کی نسبت اس سال امن وامان کی صورتحال خاصی بہتر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھتہ خوری ، اغوا برائے تاوان، پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت جرائم میں کمی آئی ہے ، تقریب میں صوبائی وزیر داخلہ سہیل سیال سمیت اے آئی جی کراچی اور دیگر پولیس حکام بھی موجود تھے۔