ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ہال آف فیم چمپیئن شپ جیت لی

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔

ہال آف فیم ٹینس کا ٹائٹل پاکستانی اسٹار اعصام الحق کے نام رہا، اعصام الحق اور انکے پارٹنر جونتھن مرے نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد امریکن اور کرویشن جوڑی کو پچھاڑ کراے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

حریف جوڑی نے پہلا سیٹ باآسانی چھ چار سے جیتا، دوسرے سیٹ پاک برطانوی جوڑی نے فائٹ بیک کی اور سیٹ چھ تین سے جیت کر مقابلہ ایک ایک سے برابرکردیا۔

اعصام الحق اور انکے پارٹنر جونتھن مرے نے فیصلہ کن سیٹ ٹائی بریکر دس آٹھ کے اسکور جیت کرٹائٹل اپنے نام کیا۔