بھارتی ریاست تلنگانا کے صدر مقام حیدرآباد میں شیرخوار بچے کورونا کا شکار ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیلوفر اسپتال میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ نامپلی کے آغازپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے بچے کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
14ماہ کے بچے کو سانس میں دشواری اور مسلسل بخار کی وجہ سے اسپتال لایا گیا تو ڈاکٹرز نے کورونا ٹیسٹ کیا جس میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
بچے کو وینٹیلٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت بہتر ہونے پر آکیسجن میں رکھا جائے گا اور آئیسولیشن وارڈ منتقل کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 2997 تک پہنچ گئی ہے۔
بھارت کی مختلف ریاستوں میں حکام کو اس نئے سب ویرینٹ سے الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
بھارتی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں ماسک ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس کے مطابق تمام بزرگ شہریوں اور ایک سے زائد بیماریوں کے شکار افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔