پی آئی اے طیارے کے سامنے پرندوں کا غول آگیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز کے سامنے پرندوں کا غول آگیا، کپتان نے مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈ ‏کر وا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز گلگت سے لاہور آرہی تھی کہ اس دوران پرندوں کا غول سامنے آگیا۔ ‏اچانک پیدا ہونے والی صورتحال میں پائلٹ نے اپنے حواس پر قابو رکھا اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ‏ہوئے طیارے کو لینڈ کروایا۔

اے ٹی آر طیارے کے کپتان نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پرندوں کے غول سے طیاروں کو بچایا اور لاہور ‏ایئرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کی۔

لینڈنگ کے بعد کپتان نےکنٹرول ٹاورکوپرندوں کی موجودگی کی شکایت کی تو کنٹرول ٹاور نے رن وےکلیئر کرانے ‏کے لیے برڈشوٹر بھجوادیے۔

اس کے بعد آنےجانےوالی دیگر پروازوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی ہدایت کر دی گئی ہے۔