مودی پر جنگی جنون سوار ہے، عالمی تنظیم سکھ فارجسٹس کا وزیراعظم کو خط

India

واشنگٹن: عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے کہ نریندر مودی پر جنگی جنون سوار ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنو نے وزیراعظم عمران خان کو خط میں لکھا ہے کہ دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر گرونانک کا جنم ہوا، یہ سرزمین سکھوں کے لیے مقدس ہے، امید ہے بھارت جلد کشمیر اور بھارتی پنجاب کا مسئلہ حل کرے گا۔

بھارت کی پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، جنگ کی صورت میں سکھ فارجسٹس پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

خط کے متن کے مطابق مشکل وقت میں تمام عالمی فورم میں پاکستان کا دفاع کریں گے۔

سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فارجسٹس نے بھارتی فوج کودہشت گرد قرار دے دیا

خیال رہے کہ گذشتہ روز سکھ برادری کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بھارتی دراندازی کی سختی سے مذمت ‌کرتے ہوئے بھارتی فوج کودہشت گرد قرار دیا تھا، گُر پتونت سنگھ پنو کا کہنا تھا گرؤوں کی دھرتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سکھوں کیلئے قابل احترام ہے، بھارتی فوج میں موجود سکھ اہلکار پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے فوری انکار کردیں، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔