مسجد الحرام میں 40 سال سے زائرین کی خدمت کرنے والا پاکستانی

حرمین شریفین میں خادم بننا ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے آج ہم آپ کو ایسے پاکستانی کے بارے میں بتائیں گے جو 40 سال سے مسجد الحرام میں زائرین کی خدمت کر رہا ہے۔

یہ خوش قسمت پاکستانی شخص غالب حسین ہے جو مسجد الحرام میں مسجد الحرام میں ادارہ فراہمی آب زمزم کے پاکستانی سپر وائزر ہیں اور زائرین کو زمزم فراہم کرنے والے کارکنوں کے ساتھ گزشتہ 40 سال سے خدمات انجام دے رہا ہے۔

غالب حسین اس کام کو اپنے لیے خوش قسمتی تصور کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ رمضان المبارک حرم شریف میں گزارنا اچھا لگتا ہے۔ رمضان اور حج کے موسم میں کام بڑھ جاتا ہے مگر کام سے فراغت کے بعد یہاں بیٹھ کر عبادت میں جو لطف ملتا ہے اسے لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہاں مسجد الحرام میں زائرین کی خدمت کر کے ان کی دعائیں سمیٹتے ہیں، بہت سے زائرین اپنے احباب کے بچھڑ جانے یا راستہ بھول جانے کے حوالے سے پریشان ہوتے ہیں اور مشکل حل ہونے پر وہ ہمیں دعائیں دیتے ہوئے جاتے ہیں۔

غالب حسین نے بتایا پاکستان سے میرے علاقے کے آنے والے زائرین جب مجھے اچانک دیکھتے ہیں تو بے حد خوش ہوتے ہیں اور مجھے بھی ان سے مل کر بے حد خوشی ہوتی ہے ۔ اس طرح اپنے علاقے کی یادیں بھی تازہ ہو جاتی ہیں۔