کراچی میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سے مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق انویسٹی گیشن ٹیم خفیہ اطلاع پر یونیورسٹی روڈ شیخ زیدسینٹر پہنچی تو اےٹی ایم کے باہر رقم چھیننے پر 2 ملزمان سے فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔
مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک جب کہ دوسرا گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سےبرآمداسلحہ اور موٹرسائیکل تحویل میں لے لی۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کےخلاف 3 اور ساتھی کے خلاف 4 مقدمات درج ہیں، ملزمان بینکوں کے باہر شہریوں سےلوٹ مار میں ملوث تھے۔