ساؤتھمپٹن ٹیسٹ سے قبل براڈ کے لیے زبردست تحفہ

ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے پر انگلش کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کو سلور اسٹمپ کا تحفہ دیا ہے۔

پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل ساؤتھمپٹن ایک مختصر تقریب رکھی گئی جس میں اسٹورٹ براڈ کو ان کی زبردست کامیابیوں پر سلور اسٹمپ کا تحفہ پیش کیا گیا۔

تقریب میں انگلش اسکواڈ کے ساتھ ساتھ بورڈ کے اراکین بھی موجود تھے جنہوں نے تالیاں بجا کر براڈ کو خراج تحسین پیش کیا۔

براڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پانچ سو وکٹیں مکمل کیں تھیں۔ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ سو وکٹیں لینے والے دنیا کے ساتویں اور انگلینڈ کے دوسرے بولے ہیں۔

براڈ کیلئے یہ اعزاز اس لئے بھی منفرد ہے کہ کورونا کی وجہ سے گراؤنڈ میں انہیں داد دینے کیلئے شائقین موجود نہیں تھے۔

سری لنکا کے مرلی دھرن 800 وکٹوں کےساتھ سرفہرست ہیں۔