اسلام آباد ایئرپورٹ پرسانپ نکل آیا

ANF

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سانپ نکل آیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر عملے اور مسافروں کو اس وقت غیرمعمولی صورتحال کا ‏سامنا کرنا پڑا جب زندہ سانپ زمین پر رینگتا ہو دیکھا گیا۔

ایک میٹر لمبے سانپ کو دیکھ کر مسافروں اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں اور لوگ محفوظ فاصلہ ‏پر کھڑے ہو گئے۔ ‏
اطلاع ملنے پر ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سانپ کو مار ‏دیا۔

سانپ اسٹیٹ لاؤنج کےسامنے موجود تھا جسے چند لمحوں بعد ہی مار دیا گیا۔